16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مہنگائی اور بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، 16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان  ہے۔ تیل کمپنیزذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 58پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5روپے لٹر تک اضافہ متوقع ہے ۔



Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے