آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیدیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  (آئی ایم ایف) نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے صوبائی حکومت کے نمائندوں کی جانب سے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کا بجٹ حقیقت میں سرپلس ہے،  حکومت پنجاب  کے پاس دو سو ارب روپے سے زائد پڑے تھے جنہیں ٹی بلز میں انویسٹ کیا گیا۔ ٹی بلز میں انویسٹ کیے جانے والے دو سو ارب روپے اگرچہ حکومت پنجاب کے اکاؤنٹ میں ظاہر نہیں ہوتے مگر حقیقت میں وہ رقم پنجاب کی ہے جو بجٹ سرپلس کو ظاہر کرتی ہے۔  آئی ایم ایف حکام کو مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے پاس گندم کے ذخائربھی موجود ہیں اور پنجاب نے گندم کی تقریباً تمام ادائیگیاں کردی ہیں، گندم کے صرف 125 ارب روپے ادا کرنا ہیں باقی سب ادائیگیاں کردی گئی ہیں، گندم کے ذخائر بھی بجٹ سرپلس کی مد میں آتے ہیں۔ 



Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے