پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری جانب مالی سال کے پہلے4 ماہ میں یورپی یونین سے ترسیلات زر بڑھ گئیں۔ 

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے اعدادوشمار کے مطابق 8 نومبرکو ختم ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66903 بیرل رہی جوکہ پیوستہ ہفتہ کی یومیہ  65582 بیرل پیدا وارسے 2 فیصد زائد ہے۔اس دوران گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3003 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جوکہ پیوستہ ہفتہ کی یومیہ 2737 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار سے 10فیصد زائد ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالر ارسال کیے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ارسال1.141ارب ڈالر سے27.1 فیصد زیادہ ہے۔



Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے