مسجد مدرسہ اور قرآن کے طلباء کے لئے’ قرآن ریکارڈ‘



کراچی (پروموشنل ریلیز ) قرآن ریکارڈ طلباء کی قرآن پاک کی تعلیم، چاہے وہ قاعدہ، ناظرہ یا حفظ سیکھ رہے ہوں، ان کی تعلیمی پیشرفت کو آسانی سے ٹریک کرنے کا ایک جدید اور آسان ذریعہ ہے۔ یہ نظام مساجد، مدارس، اسلامی سکولز، نجی اساتذہ یا خاندانی سطح پر قرآن سیکھنے والے طلباء کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں تجزیہ کرنے، انفرادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے، والدین، اساتذہ اور ادارے کی انتظامیہ کو طلباء کی تعلیم میں شمولیت فراہم کرنے اور قرآن پاک کی تکمیل کے لئے بہتر منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، قرآن ریکارڈ سے طلباء کے ان شعبوں کی جلد نشاندہی ممکن ہے جہاں اضافی مدد کی ضرورت ہو۔

قرآنی تعلیم پر مختلف ممالک میں تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ بہت سے ادارے اب بھی پرانی طریقے، جیسے قرآن پر براہ راست نشان لگانا یا کاغذی ڈائری میں حاضری درج کرنا، استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ان روایتی طریقوں کے سبب مجموعی کارکردگی کو ٹریک کرنا مشکل ہو جاتا ہے، خصوصاً ان اداروں میں جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ ان طریقوں کے ذریعے والدین کی شمولیت بھی محدود رہتی ہے، ہوم ورک اور حاضری کی نگرانی مشکل ہوتی ہے، اور قرآن کی تکمیل کے لئے مربوط منصوبہ بندی کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔قرآن ریکارڈ ایک مفت ڈیجیٹل ٹول کی صورت میں  ان مسائل کا حل پیش کرتا ہےجو اساتذہ، والدین اور انتظامیہ کو ہر طالب علم کی قرآن کی تعلیم کی آسان اور مؤثر انداز میں نگرانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قرآن ریکارڈ کو فیڈری کنسلٹنگ سروسز (Fedri Consulting Services) نے تیار کیا ہے، جو کہ کینیڈا اور امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی ہے اور یہ جلد ہی تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ سکول مینجمنٹ ایپلی کیشنز میں 12 سالہ تجربے کے ساتھ، فیڈری نے قرآن ریکارڈ کو گزشتہ سال رمضان المبارک میں لانچ کیا۔ لانچ کے ایک سال سے بھی کم وقت میں یہ پلیٹ فارم ہر ہفتے لاکھوں ریکارڈز کو ٹریک کر رہا ہے، اور ہزاروں طلباء، والدین اور اسکولز اس کو کینیڈا، امریکہ، بھارت اور دیگر ممالک میں فعال طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

قرآن ریکارڈ خاص طور پر مساجد، مدارس، اسلامی  سکولز، نجی قرآن اساتذہ اور خاندانوں کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے طلباء یا فیملی ممبرز کی قرآن سیکھنے میں پیشرفت کو ٹریک کر سکیں۔ قرآن کے طلباء کے لئے قرآن ریکارڈ ہمیشہ مفت ہے، بغیر کسی ٹرائل پیریڈ کے، اور اس میں کوئی اشتہارات، تصاویر، ویڈیوز یا سوشل میڈیا کا کوئی مواد شامل نہیں جو توجہ ہٹانے کا باعث بنے، یہ قرآن کی تعلیم کے لئے ایک سادہ اور متوجہ ٹول ہے۔قرآن ریکارڈ اس وقت اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، جبکہ عربی اور دیگر زبانیں جلد شامل کی جائیں گی۔ 

یہ ایپ گوگل پلے سٹور پر "QuranRecord” کے نام سے دستیاب ہے۔ یہ پلیٹ فارم قرآن کی تعلیم اور تدریس میں مدد فراہم کرنے والی متعدد خصوصیات پیش کرتا ہے، جن میں شامل ہیں:

فری قرآن سٹوڈنٹ مینجمنٹ سسٹم

روزانہ کی تلاوت کا ریکارڈ

والدین کے لئے پیشرفت کے نوٹیفکیشنز

حاضری کی نگرانی

روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹس کا اجراء

امتحانات کا انعقاد

ہوم ورک ٹریکنگ 

سکول اور کلاس کے جامع اعداد و شمار

 کلاس میں انفرادی کارکردگی کا تجزیہ

طلباء کی پیشرفت کا اے آئی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم

ہر طالب علم کے ریکارڈ تک فوری رسائی

طلباء کی مشکلات کے بارے میں انتظامیہ کو الرٹس

والدین کے لئے فیس کی یاددہانی

والدین کے ساتھ براہ راست رابطہ اور بہت کچھ

قرآن ریکارڈرجسٹریشن سے پہلے ہر مسجد، مدرسہ اور سکول کی تصدیق کے عمل میں خاص خیال رکھتا ہے تاکہ ایک 

قابل اعتماد کمیونٹی کو قائم رکھا جا سکے۔ اپنے ادارے کی رجسٹریشن یا کسی بھی قسم کی تربیت کے لئے ہم سے ای میل، کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

انفرادی طورپر اساتذہ یا کوئی شخص آسانی سے ایک نیا گروپ بنا سکتاہے ، ممبرز کو شامل کر سکتاہے، اور قرآن ریکارڈ پر روزانہ کی پیشرفت کو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

Website: https://www.quranrecord.com

Email: support@quranrecord.com

WhatsApp Group:  https://www.quranrecord.com/wa/

Facebook Page: https://www.quranrecord.com/fb/

Call/WhatsApp us at +1 905 923 3374



Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے