ایک روز بڑی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ 
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2607ڈالر فیا ونس کی سطح پر آگئی ۔
 دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے فی 10گرام ہو گئی۔ 
دریں اثنا ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
 



Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے